اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں، ہم ہر سال تفصیلی بجٹ تجاویز جمع کرواتے ہیں ، چیمبرز کی بجٹ تجاویز کو حکومت زیر غور نہیں لاتی، ایف بی آر کے بجٹ تجاویز کیلئے خط پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ا یف بی آر کے خط پر تجاویز کی تیاری شروع کر دی ہے، ہم بر وقت تجاویز وزات خزانہ کو جمع کروائیں گے، امید ہے حکومت اس مشکل وقت میں بزنس کمیونٹی کی آواز سنے گی، کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو سننے کی ضرورت ہے،امید ہے حکومت ہماری تجاویز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے گی۔
حکومت بزنس کمیونٹی کی بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے:احسن ظفر بختاوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
