ہومپاکستانایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات کیلئے بڑے نام میدان میں اتار دئیے

ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات کیلئے بڑے نام میدان میں اتار دئیے

کراچی میں 16 مارچ کو 9 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے بڑے نام میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
9 نشستوں پر فاروق ستار، مصطفی کمال، وسیم اختر، خوش بخت شجاعت اور شبیر قائمخانی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرا، شیخ صلاح الدین، عبدالقادر خانزادہ اور رف صدیقی بھی امیدوار ہونگے.امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان خالد مقبول رابطہ کمیٹی اجلاس میں کریں گے۔
س سلسلے میں تمام شعبہ جات اور ونگز کو انتخابات کی تیاری کے لئے ہدایات جاری کی گئیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں الیکشن سیل اپنے دفاتر قائم کریں جبکہ سی ای سی کے ذمہ داران عوامی رابط مہم شروع کریں اور رابط کمیٹی تمام شعبوں کو معاونت فراہم کریں گی ،ضمنی الیکشن کی تمام مہم کو براہ راست انیس قائم۔خانی اور وسیم اختر دیکھیں گے جبکہ خالد مقبول صدیقی۔فاروق ستار۔مصطفی کمال ۔خواجہ اظہار اور دیگر رہنما عوامی رابط مہم اور کارنر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔