اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس(آر آئی یو جے)کے سال 2023-24کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ،نتائج کے مطابق عابد عباسی صدر،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری ،چوہدری شاہد اجمل اور اظہار خان نیازی نائب صدور،کاشان اکمل سیکرٹری فنانس ،ناصر خٹک اور عملدار بلوچ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں،چئیرمین الیکشن کمیٹی اقبال جعفری نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا ،تنویر شہزاد، عندلیب خان ، زعفران سلطان، فرح ربانی، اریشہ صغیر عباسی،ثوبیہ مشرف،وسیم ستی،ملک حسنین،عارف جنجوعہ،رازق بھٹی ممبران ایگزیکٹیوباڈی منتخب ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ آر آئی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوںآر آئی یو جے کے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صحافت کے شعبے کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صحافی براداری کو یکجا ہو نا ہو گا ،آر آئی یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ملک میں آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ اگر صحافی برادری یکجا ہو جائے تو ہمارے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا آر آئی یو جے کی تاریخ ہے کہ جب بھی ملک میں آزادی صحافت کو خطرہ لاحق ہوا آر آئی یو جے نے اس کے خلاف آواز بلند کی ہم اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے
،سیکرٹری جنرل آر آئی یو جے طارق علی روک نے کہا کہ ہمارے عہدیداران کو جو ذمہ داریاں ملی ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے صحافیوں کے مسائل حل کر نا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے دیئے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں اور اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے،،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ آر آئی یو جے کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے میں نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں اوریہ امید کر تا ہوں کہ صحافی کارکنوں کے حقوق کی جد وجہد جاری و ساری رہے گی نیشنل پریس کلب اس جدوجہد میں آر آئی یو جے کا بھر ساتھ دے گا
،آر آئی یو جے کے سابق صدر مبارک ذیب خان نے کہاکہ اس وقت صحافت کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہے ملک کے حالات صحافت کے شعبے پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں ہمیں اپنے حقوق کے لیے یکجا ہو نا ہو گا،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر طارق چوہدری نے آر آئی یو جے کے لیے منتخب کو مبارکباد دی انہوں نے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں آر آئی یو جے اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا،ان کے علاہ شاہد اجمل،اریشہ صغیر،فرح ربانی، نیئر علی ،اصغر چوہدری ،کاشف رفیقِ ،نعیم،محبوب ،عطاالرحمن،،تنویر شہزاد ،شہزاد چوہدری،ارشد رچیال ودیگر نے بھی خطاب کیا
