Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان نیوی کے وفد کا ایریا کنٹرول سینٹر (اے سی سی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا مطالعاتی دورہ

پاکستان نیوی کے وفد کا ایریا کنٹرول سینٹر (اے سی سی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا مطالعاتی دورہ

کراچی -(سب نیوز) پاکستان نیوی کے نوجوان افسران کے ایک وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے ایریا کنٹرول سینٹر (اے سی سی) کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد سول ایوی ایشن کی ایئر ٹریفک سروسز اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
وفد کا استقبال ریجنل فیسیلیٹیشن کوآرڈینیٹر (ار ایف سی) اور ڈیوٹی افسران نے کیا۔ دورے کے دوران افسران کو ایئر ٹریفک سروسز (اے ٹی سی) اور ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ار سی سی) کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے اے سی سی آپریشنز ہال اور (ار سی سی/جے ائی اے پی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل طریقہ کار اور رابطہ کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر چیف آپریٹنگ آفیسر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خطاب کرتے ہوئے فضائی حدود کے محفوظ اور مؤثر انتظام کیلئے سول و عسکری اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد نے (اے سی سی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے پیشہ ورانہ ماحول اور فراہم کی جانے والی معلوماتی بریفنگز کو سراہا۔ یہ دورہ اداروں کے درمیان رابطوں کے فروغ اور فضائی آپریشنز سے متعلق بہتر ہم آہنگی میں معاون ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔