Sunday, October 13, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون،30ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون،30ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد کیا ،وفاقی دارلحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کا معاملہ، انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا،660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کرا دیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو مارکیز کو سیل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 52 سکولوں کا معائنہ کیا گیا،اسلام آباد انتظامیہ نے 28مساجد کا بھی معائنہ کیا ،اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔