اسلام آباد،ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ مجاہد انور خان نے اپنے خطاب میں کہا 40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں۔مجاہد انورخان نے کہا پاک فضائیہ کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر 16 اپریل 1965 کوپیدا ہوئے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ظہیر احمد بابر نے فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ میں خدمات پر ظہیر احمد بابر کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیازاور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
مجاہدانورخان سبکدوش، نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔