اسلام آباد ،انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے تمام پارلیمانی رہنمائوں کو خط لکھ دیا۔
جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شامل کیے جائیں گے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن سینیٹ میں پارلیمانی رہنمائوں کی نامزدگی کے بعد جاری کیا جائے گا،شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ماضی میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی منڈی لگتی تھی جس کا خاتمہ کرنا ہے، کرپٹ پریکٹسز کا خاتمہ کرکے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ،آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔