اسلام آباد(آئی پی ایس )استعفوں کا معاملہ ،پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 4اپریل کو طلب کرلیا گیا ۔سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس سے قبل 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب ہوگی ،مرکزی تقریب لاڑکانہ کی بجائے راولپنڈی میں ہوگی، مرکزی تقریب کس جگہ ہوگی تعین بعد میں کیا جائیگا،پیپلز پارٹی چار اپریل کی برسی جناح پارک یا لیاقت باغ کرنے کی خواہش مند،راولپنڈی میں برسی کی تقریب کے حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں مشاورت کی گئی ۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلی مراد شاہ جبکہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اور نیر بخاری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی ویڈیو لنک میں شریک ہوئے۔
استعفوں کا معاملہ ،پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 4اپریل کو طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔