Friday, April 24, 2026
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ میں ڈیجیٹل انصاف کی فراہمی میں نیا معیار قائم

سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل انصاف کی فراہمی میں نیا معیار قائم

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ پاکستان نے ڈیجیٹل انصاف کی فراہمی میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر میں مقدمات کی سماعتوں کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔


اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں قائم بینچ کے روبرو وکلاء نے کوئٹہ، کراچی اور حیدرآباد سے آن لائن شرکت کی، جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد اور جسٹس عائشہ ملک لاہور سے بینچ میں شامل ہوئیں۔


سپریم کورٹ نے ہنگامی صورتحال میں بھی عدالتی کارروائی بلا تعطل جاری رکھی اور آج کا مکمل ڈوکیٹ اسلام آباد بینچ نے سنا جبکہ فریقین کوئٹہ سے پیش ہوئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ روایتی کاغذی پیپر بکس کی جگہ مکمل ڈیجیٹل کیس فائلز استعمال کی گئیں۔
برانچ رجسٹریز سے ریکارڈ طلب کرنے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئی، جبکہ مقدمات کی بارکوڈنگ، ای فائلنگ اور ای آفس نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ عدالتی احکامات کی الیکٹرانک ترسیل سے فیصلوں کی فوری فراہمی ممکن ہوئی، ویڈیو لنک سماعتوں سے فاصلے کم، اخراجات میں کمی اور انصاف تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، اور سپریم کورٹ عوام دوست، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی انصاف کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔