اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران 19کروڑ چودہ لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں اور زیورات برآمد کئے گئے ، 8کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑیاں ، زیورات، موبائل فون، مالکان کے حوالے کئے ،ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کے 105مقدمات کے 117ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے دو کروڑ 38لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ چھ کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کی چالیس چوری شدہ گاڑیاں پکڑ لیں ہیں۔ 33لاکھ روپے مالیت کے 53موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں۔ چھ اندھے قتل کے مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں۔
تین ماہ میں 19کروڑ سے زائدکی گاڑیاں اور زیورات برآمد کئے ،آئی جی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔