Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانخاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں وہ کام کیسے کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں وہ کام کیسے کرتی ہے ،بیان پہلے داغ دیا ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں لیکن ویسے مریم بی بی کی نابالغ لیڈرشپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔