ہومپاکستانپرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

پرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز لہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں جمع کروائی گئی۔
جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔