لاہور: مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ سے معذرت کرلی۔
سابق وزیراعلی پنجاب نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔
پرویز الہی نے کہا کہ فواد چودھری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پرویز الہی کی معذرت پر حبا چودھری نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد پرویز الہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چودھری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔آڈیو میں پرویز الٰہی نے فواد چودھری کے بارے میں نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ۔
پرویز الٰہی کا فواد چودھری کی اہلیہ سے رابطہ، اپنے بیان پر معذرت کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
