ہومپاکستانخیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں کون کس کا رشے دار؟ تفصیلات سب نیوز پر

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں کون کس کا رشے دار؟ تفصیلات سب نیوز پر

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ میں کون کس کا دوست اور کس کا رشتے دار ہے؟ سما حقیقت سامنے لے آیا۔

کابینہ میں شامل مسعود شاہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان اور غفران خان سابق گورنر سردارمہتاب کے سمدھی نکلے۔شاہد خٹک اے این پی کے رہنما امیرحیدر ہوتی کے قریبی عزیز جبکہ شفیع اللہ پی پی رہنما نجم الدین کے کزن نکلے۔

عدنان جلیل اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے فرزند ہیں جبکہ فضل الہی گورنر حاجی غلام علی کے قریبی ساتھی ہیں۔ سینٹر تاج محمد سابق ایم این اے شاہ جی گل کے بھائی ہیں جبکہ امیر مقام کا قریبی ساتھی محمد علی شاہ اور ڈپٹی اسپیکرزاہد اکرم درانی کے ہم زلف ساول نذیر بھی وزیر بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔