لاہور،لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر حملے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکے والے شخص پر تشدد بھی کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور اپنے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل پر حملے کا نوٹس لے لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔