Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی

لاہور،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی ہے۔شہبازگل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے تھے۔ مبینہ طور پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے شہباز گل پر انڈے پھینکے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈے مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔شہباز گل کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔