Sunday, December 22, 2024
ہومUncategorizedنواز شریف کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانات دشمن کا ایجنڈا ہے،غلام سرور خان

نواز شریف کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانات دشمن کا ایجنڈا ہے،غلام سرور خان

راولپنڈی، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کسی ادارے نے سینیٹ انتخابات سے پہلے خفیہ کیمرے لگائے ہوں، پی ٹی آئی کی حکومت نے کیمرے نہیں لگائے۔

پی ٹی آئی پبلک سیکرٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سینٹ انتخابات میں ہار کو تسلیم کرنے کے بجائے انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے، نواز شریف کے لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانات دشمن کا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر نااہل ہوا اور جھوٹ بول کر اس ملک سے فرار ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان اور اس ملک کے بچوں کا دشمن ہے، مولانہ فضل الرحمان پارلیمنٹ کا حصہ نہ بن سکے اب پی ڈی ایم سے نہ جانے کون سے بدلے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 82 پائلٹس کے پاس سوزوکی چلانے کا لائسنس نہیں تھے لیکن جمہوریت کے دعویداروں نے ان کا جہاز اڑانے کے لائسنس جاری کیے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ڈیزیز بن چکے ہیں جس میں تمام گند موجود ہے، حکومت کا واحد ایجنڈا مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے رمضان میں تحصیل کی سطح پر رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔