اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر ادارہ کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلیو ایریا اور آئی جے پی روڈ کی مرمت وبحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،آئی جے پی روڈ کی مکمل تکمیل وبحالی اور4لین کرنے کے منصوبے کاپی سی ون منظور کرلیاگیاہے۔تاہم عارضی طورپرٹریفک کی روانی کوبحال رکھنے کیلئے مذکورہ روڈ پر پیچ ورک اورکارپٹنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کی جانب سے شہر بھر میں روڈ کارپٹنگ، لین مارکنگ، کرب اسٹوننگ اورمرمت بحالی کاکام تیزی سے کیا جاہاہے۔اسی ضمن میں ادارہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے موجود بلیوایریا روڈ کی انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال پر فوری طور پر مذکورہ شاہراہ کی مرمت اورکارپٹنگ کاکام شروع کردیا گیا ہے،اور جلد ازجلد مذکورہ شاہراہ کی کارپٹنگ مکمل کی کرلی جائے گی۔دوسری جانب طویل عرصہ سے نظرانداز آئی جے پی روڈ کی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔مذکورہ روڈ کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلہ پر فیض آباد سے خیابان سرسید، دوسرے مرحلہ پر خیابان سر سید سے جی ٹی روڈ تک مرمت کیاجائے گا۔مذکورہ منصوبے کاپی سی ون منظور ہوچکا ہے۔اس منصوبے کے ساتھ اوورہیڈ بریج،انٹر چینجزاورانڈر پاسسزبھی بنائے جائیں گے۔جبکہ پہلے سے موجود بریجز کوکشادہ بھی کیا جائے گا۔جبکہ مذکورہ روڈ کے دونوں اطراف اورکنکریٹ والی نئی روڈ بھی بنائی جائیں گی، جس کے بعد آئی جے پی روڈ دولین سے 4لین تک وسیع ہوجائے گا۔