ہومپاکستاناسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا، علاقائی امن کے لئے قریبی روابط اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔