ہومپاکستانمولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو خطے میں کشیدگی پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو خطے میں کشیدگی پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی اور سیاسی رہنماوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ خطے کی بدلتی صورتِ حال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، سیاسی رہنماوں کو پارلیمنٹ کے اندر بریفنگ دی جائے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کی دی گئی تجویز کی تائید کر دی جب کہ شرکا نے وزیراعظم سے مکالمہ کیا کہ ماضی میں بھی پیش آنے والے واقعات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے اِن کیمرہ اجلاس بلانے سے متعلق اتحادیوں اور مولانا سے وقت مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشورہ کر لیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔