ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کو کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،
ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کو عہدے سے ہٹانے کا آفس آرڈر جاری کیا تھا ،اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات کی سفارش پر اسد عباس کو ڈائریکٹرڈی ایم اے تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے تھے،
شکیل ارشد کی تعیناتی سے قبل ڈی ایم اے کا مجموعی ریونیو کبھی بھی 10 کڑوڑ روپے سے زائد نہیں رہا ،
بطور ڈائریکٹرڈی ایم اے شکیل ارشد نے ایک سال میں ریونیو 85 کڑوڑ روپے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈائریکٹرڈی ایم اے شکیل ارشد نے شہریوں کی سہولت اور کرپشن پر قابو پانے کیلئے پیدائش و اموات سرٹیفیکیٹ،شعبہ ٹریڈ لائسنس اور بازاروں میں سٹالز کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ تمام فیسیں آن لائن کرنے کیلئے ویب پورٹل متعرف کروانے کیلئے ریکارڈ آن لائن کیا ۔
ڈی ایم اے کے شعبہ اے اینڈ سی،ایم ایف۔پی ایم یو جہاں سے سالانہ ایک کروڑ روپے سے بھی کم ریونیو حاصل ہو رہا تھا کو آن لائن کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا۔
تمام اقدامات سے ریونیو میں 80 کڑوڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا اور اگلے رواں مالی سال میں ریونیو کا ٹارگٹ 2 ارب روپے رکھا گیا،لیکن اصلاحات سے لوٹ مار میں ملوث طاقتور مافیا نے شکیل ارشد کو عہدے سے ہٹانے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سے ملاقاتیں کی ۔
گزشتہ کئی دنوں سے مخصوص مزدور یونین کے طاقتور عہدے داران کی ڈی ایم اے میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی خبریں سامنے آنے پر یونین کے غیر قانونی تعینات عہدیداران کے بجائے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کو ہی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن عرفان نواز میمن جو اپنی مدت تعیناتی پوری ہونے کے باوجود عہدے پر کام کر رہے ہیں بغیر کسی شوکاز نوٹس/انکوائری شکیل ارشد پر بیبنیاد الزامات لگا کر عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔
ڈائریکٹرڈی ایم اے شکیل ارشد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شکیل ارشد کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت تک ڈرئیکٹر ڈی ایم اے کی پوسٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔