ہومپاکستاناسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بحال کرنا چاہتے ہیں، ہمارا کسی سے اختلاف نہیں ہے، ہم اداروں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منحرف اراکین کی نئی سیاسی جماعت بننے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی کے حوالے سے 11 تاریخ کو دیکھ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، موجودہ حکمران سعودی عرب اور چین سے امداد کی امید لگائے ہوئے ہیں، اس ہفتے مہنگائی میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مہنگائی میں مذید 3 گنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی وجہ سے ملک میں انتشار نہیں پھیل رہا ہے، عوام اگر لیڈر شپ کے بغیر باہر نکلی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، 22 کروڑ کے ملک کی 66 فیصد آبادی 28 سال سے کم عمر ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمینٹ میں بیٹھے لوگ طاقت اور کسوٹی سے کسی کو نہیں دبا سکتے۔ اگر بات ہاتھ سے نکل گئی تو کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کاکہناتھا کہ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مونس الہی اور ان کے خاندان پر دباو بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہذا سیاسی مخالفین کیخلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیںچلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔