بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے متحرک ہونے کے بعد سیاسی رہنماں کی بلاول ہاوس کراچی کی طرف اڑان جاری ہے۔ پلوچستاں عوامی پارٹی کے رہنماوں کی شمولیت کے بعد بلوچستاں سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، صوبائی وزیر طاہر محمود نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل اختیار کرلی ہے۔
بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماں نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی گزشتہ دنوں بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماں نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔
بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
