ہومپاکستانحکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، خالد مسعود سندھو

حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، خالد مسعود سندھو

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکمران اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ، حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت زبوں حالی کا شکارہے، عوام ہمارے سیاسی نظام سے بیزار ہو چکی ہے اگر کسی معاشرے میں رول آف لا نہ ہو تو وہ ریاست ترقی نہیں کر سکتی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ امید کی کرن ہے ، مرکزی مسلم لیگ کسی کو بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہونے دے گی، حکومت نے غیر آئینی طریقے سے الیکشن ملتوی کیا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخاب کروائے جائیں،حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کی تو ووٹرز کے ہمراہ احتجاج پر مجبورہونگے ۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے سیداے آر نقوی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کروائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے،عوام پرجوش ہے جبکہ امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم سمیت تمام تر تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ایسے میں انتخابات نہ کروانا ووٹرز کی توہین ہے،حکومت اور الیکشن کمیشن ووٹ اور ووٹرز کو عزت دے اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے،بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوتے ہیں اوراسی سے عام لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں پتہ نہیں کیوں یہ سیاسی پنڈت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گھبراتے ہیں ۔ خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نیمزید کہا کہ اسلام آباد میں دوسری بار بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں پہلی بار 2015 میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے دباو پر ہوئے تھے اب بھی عدلیہ کو ہی کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ یہ لوگ جمہوریت اور قانون سے کھلواڑ جاری رکھیں گے

ایک سوال کے جواب میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلی بار کسی بھی انتخابی میدان میں آئی ہے ہم نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے،خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور عام لوگوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں ،ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیاہے اس پلیٹ فارم سے قوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے،پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے مرکزی مسلم آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا سلوگن اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے ،ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی مزل کو پائیں گے اوروہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔