ہومپاکستانبارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل، برفباری کا بھی امکان

بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل، برفباری کا بھی امکان

کوئٹہ (سب نیوز)بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دو پہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔