ہومپاکستانسی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور(سب نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کے سر بند میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سنگو سربند میں دہشت گردوں نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف ، 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے، دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔