وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیںفیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، مشکلات کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے، معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں، دوست ممالک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں پھر مدد کریں گے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے ہیں تو پیٹرولیم اور گیس سمیت دیگر کی قیمتیں بڑھتی ہیں، جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اسحاق ڈار نے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے، کوشش کررہے ہیں لوگوں پر کم سے کم بوجھ پڑے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایک فتنہ اور بیشرم انسان کوشش میں ہیملک ڈیفالٹ کرجائے، حکومت کوشش میں ہے ملک ڈیفالٹ نہ کرے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک انسان اپنی ذات کے علاوہ کچھ نہیں دیکھتا، وہ کہتا ہے کہ میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے پہلے مرجا ئو ں گا،کیا اس ملک کی سیاست ایسے چل سکتی ہے؟، ایک شخص کہتا ہے کہ رانا ثنااللہ نے بیشمار قتل کرائے، اگر بیشمار قتل کرائے تھے تو مجھ پر ہیروئن کا مقدمہ بنانیکی کیا ضرورت تھی؟۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملیکا ملزم موقع پر پکڑا گیا، اگر وہ پکڑا نہ جاتا تو پھر کہانیاں بنائی جاتیں، ملزم نہ پکڑا جاتا تو امریکی سائفر جیسا پروپیگنڈا کیا جاتا۔
