سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی ، رمیز راجہ نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کر دیئے، سابق چیئرمین پی سی بی کو یکم جنوری سے ایک لاکھ 54 ہزار روپے پنشن ملے گی ۔
