ہومپاکستانوزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد

وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد

وزیر اعظم محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پنچ گئے، شہبازشریف نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا نوید صادق ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے، نوید صادق کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر شہید ہو گئے تھے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ شہید نوید صادق کو 23 مارچ 2021 میں ان کی ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نواز گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔