جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں وفد کی ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس اللہ پانزہی سے ملاقات، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 8سال بعد بحال کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے ہمراہ سپریم ہیڈ صفدر سلیم سیکریٹری انفارمیشن اصغر امام ،جوائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی موجود تھے ۔ جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے بیان میں کہا آج سچ کا بول بالا کرنے پر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن وزیر اعظم کو سلام پیش کرتی ہے کہ انھوں نے آج ایک انتہائی محنتی مخلص اور ایماندار آفیسرز کو اپنے عہدے پر بحال کر کے انصاف کا پلڑا بھاری کر دیا ۔سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس اللہ پانزہی کو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ ایف بی آر سنٹر اسلام آباد آفس کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر شمس اللہ پانزہی کو بحالی پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
