Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

خوشاب،مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔وارث کلوکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوںروڈھا میں اداکی جائیگی۔ملک محمد وارث کلو ولد ملک محمد شیر کلو یکم نومبر 1951 کو ضلع خوشاب کے ایک گاوں روڈھا میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 1976 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج لاہور سے ایل ایل بی کیا اور 1982 میں سی ایس ایس کا بھی امتحان پاس کیا۔ 1975-97کے دوران یوبی ایل (UBL) کے وائس پریذیڈنٹ /زونل چیف رہ چکے ہیں ۔وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں ۔2002-07 اور 2008-13رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں اور 2003-07بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے کالونیز اور 2008-13بطور چیئرمین استحقاق کمیٹی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔