Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانسینیٹ اجلاس میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف

سینیٹ اجلاس میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف

اسلام آباد،مسلم لیگ(ن)کے رہنمامصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کے ایوان کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگے ہونے کی نشاندہی کی جبکہ دونوں ارکان نے ٹوئٹرپر کیمرے کی تصاویر شیئرکردیں۔مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ ہم نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرادیکھا جبکہ مصدق ملک نے کہا کہ کیمرے کی موجودگی میں کیارائے شماری خفیہ ہوگی؟،پولنگ بوتھ میں ایک اورچھپی ہوئی ڈیوائس ملی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ ہال سے کیمرہ برآمد ہوا ہے جہاں ووٹ کاسٹ کیاجاناتھاوہاں سے کیمرہ برآمد ہوا،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتری ہوئی ہے،سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پرکیمرہ نصب کیاگیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔