Wednesday, April 29, 2026
ہومپاکستانقائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کی تبادلے کی منظوری دیدی اور وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
قائم مقام صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کی شق 200 کی ذیلی شق ون کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کے لیے وزیراعظم کی سفارش کی سمری کے پیرا 7 کی منظوری دی جاتی ہے۔وفاق وزارت قانون و انصاف نے قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد تینوں ججوں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر آئین پاکستان کے آرٹیکل 200 کی ذیلی شق ون کے تحت جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔