ہومپاکستانکتنے پی ٹی آئی ممبران مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں؟ایم ا ین اے کادعوی

کتنے پی ٹی آئی ممبران مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں؟ایم ا ین اے کادعوی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے 50 فیصد اراکین استعفی نہیں دینا چاہتے۔

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 2018 میں ہمیں سبز باغ دکھائے تھے۔

ناصر موسی زئی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی سوچ پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا، مگر ریاست مدینہ والے کام وہ نہ کر سکے، یہ کام علما ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر اور دیگر رہنماوں نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے، وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 2 روز قبل واٹس ایپ پر مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے مجھے دو روز قبل واٹس ایپ پر تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی محمود خان نے کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کریں، ہو سکتا ہے کہ وزیرِ اعلی نے اچھی نیت سے مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا ہو۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ، ججز اور سیاستدان کسی کو نہیں چھوڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔