Thursday, May 14, 2026
ہومUncategorizedمونس الہٰی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف تحقیقات شروع

مونس الہٰی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف تحقیقات شروع

ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکاؤنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتں۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔