Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانجمعیت علمائے اسلام نے تحریک انضا ف کی اہم وکٹ گرا دی

جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انضا ف کی اہم وکٹ گرا دی

پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطا الرحمان سے ملاقات کی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسیٰ زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔

خیال رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 29 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔