پشاور(سب نیوز)پشاور کے علاقے حیات آباد میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے دفتر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھتیجے فہد خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پارکنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا پر فائرنگ کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور شواہد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلووں پر جامع تفتیش جاری ہے۔
