Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانشوکت خانم کے ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کا طبی معائنہ

شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کا طبی معائنہ

لاہور(سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں اپنی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کرایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ سے سخت سیکیورٹی میں شوکت خانم اسپتال پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کیا۔

طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سخت سیکیورٹی میں واپس زمان پارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔