اسلام آباد،پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان 18مارچ کوریٹائر ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی اٹھارہ مارچ کو ائیر ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔پاک فضائیہ سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق4 سینئرترین افسران کے ناموں کی سمری بجھوائی گئی ہے۔ نئے ائیرچیف کیلئے نعمان علی، ظہیراحمد بابر، جواد سعید اور حسیب پراچہ کے نام شامل ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انورخان کو2018 میں پاک فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔انہوں نے سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز)سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا گیا۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان18مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔