گلگت( آئی پی ایس)ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج نے کہا کہ ہوائی اپوزیشن لیڈر کی اپنی ڈوریں کسی اور کے حوالے ہیں۔ جب ڈور ہلائی جاتی ہے موصوف اچھل کود شروع کر دیتے ہیں۔ ان کا دھندہ صرف و صرف جھوٹ و فتنہ پھیلانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
علی تاج نے کہا کہ گندم کے حوالے سے مشکلات کی زمہ داری وفاق پر مسلط کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی امپورٹڈ حکومت ہے جس نے 16 لاکھ بوری گندم کی ریلیز کی فائل سرد خانوں کے نذر کی ہوئی ہے۔ 16 لاکھ بوری گندم کی بحالی کے باجود میں ریلیز میں غیر ضروری تاخیر کرکے وفاقی امپورٹڈ حکومت گلگت بلتستان کے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے۔ ہوائی اپوزیشن وفاق پر مسلط اہنی امپورٹڈ حکومت پر لعن طعن کرے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کیساتھ دھوکہ دہی و فراڈ نہیں۔
علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں چیرمین عمران خان کے لئے پائی جانے والی تاریخی حمایت کو دیکھ کر ہوائی اپوزیشن کے پیٹ میں مروڈ اٹھ رہے ہیں۔ چیرمین عمران خان کے ویژن و منشور کے مطابق وزیراعلی خالد خورشید کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
اس کیساتھ پی ٹی آئی کے تمام رہنماء و کارکنان چیرمین عمران خان کے حقیقی آزادی کا بیانیہ لوگوں تک پہنچانے میں بھرپور محنت کر رہے ہیں جس کے سبب پورے ملک کی طرح جی بی بھی چیرمین عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں تین تاریخی قافلے اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ حقیقت ہوائی اپوزیشن سمیت پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کے جی بی کے چیلوں کو ہضم نہیں ہورہی۔ اس لئے آئے روز میڈیا بیان بازی کے زریعے اپنی ہیجانی و نفسیاتی کیفیت کا اظہار کرتے ہیں۔
