اسلام آباد-سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی، جن حالات میں بھی فیصلہ کرنا پڑا لیکن اس وقت غلطی ہوئی۔ خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 28 نومبر 2019 کی رات 12 بجے مکمل ہورہی تھی اور وفاقی حکومت نے 19 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے 3 سال کی نئی مدت کیلئے آرمی چیف کی تقرری کی تھی جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا بعد ازاں سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کی منظوری دے دی تھی اور کہا تھا کہ آرمی چیف کی مدت اور مراعات سے متعلق 6 ماہ میں قانون سازی کی جائے گی۔
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط ،سب پشیمان ہیں، اسد قیصر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
