ہومپاکستانایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(سب نیوز) ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اےکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔