Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانعمران خان نے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔ یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔