Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانعمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلیے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلیے کہہ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پيشکش کردی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تيار ہيں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔