ہومپاکستانپی ٹی آئی کا وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ،پرویز الہی کی تعاون کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کا وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ،پرویز الہی کی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد-وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے، جو خواب ہی رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز الہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ تیرہ جماعتوں کا حکومتی اتحاد آخری سانسین لے رہا ہے۔ پی ڈی ایم والے بہت جلد ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔