پاک فوج کے جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ،جی ایچ کیو میں منقعدہ پر وقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی کمان کی چھڑی جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی ۔
پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے فوج کی کمان سنبھال لی جی ایچ کیو راولپنڈی میں منقعدہ پروقار تقریب میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان کی چھڑی جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی۔
تقریب کے آغاز میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ہالہ گل رکھا اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی تقریب میں پاک فوج کے بینڈز نے قومی ترانے اور ملی نغموں کی مسحور کن دھنیں پیش کیں قومی پرچم کو سلامی بھی دی گئی۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ تقریب میں آمد پر گارڈز نے سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔
الوداعی گارڈ آف آنر کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی اور انہیں گلے لگا کر مبارکباد بھی دی….
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب صدر آزاد کشمیر سلطان اور وزیر اعظم سردار تنویر اور گورنروں نے شرکت کی۔
سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھال لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
