Tuesday, May 12, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی میں دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکر لی گئی۔

ایم این اے شیخ فیاض الدین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کی پُر زور مذمت کی گئی اور حکومتِ پنجاب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کی رائے ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے حزبِ اختلاف کے ممبران اسمبلی کو انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت جمہوریت کے منافی ہے لہذا اس قسم کے ہتھکنڈوں سے عوام کی خدمت، جو حکومتوں کا نصب العین ہے، اس کو پسِ پشت ڈال کر انتقام کی سیاست سے گریز کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔