Tuesday, May 12, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ کے استعفے کا مطالبہ بی اے پی نے مسترد کردیا

چیئرمین سینیٹ کے استعفے کا مطالبہ بی اے پی نے مسترد کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے پی ٹی آئی کی جانب سے کیا جانے والا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

بی اے پی کے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے استعفےکا مطالبہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت میں پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا؟سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اب دوغلہ پن کیوں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔