اسلام آباد – وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کپیٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت پیر کے روز اسلام آباد شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فٹ پاتھیں جو خستہ ہال ہیں انکا مرمتی کام جلد از جلد مکمل کرکے انکو عوام الناس کے فعال بنایا جائے۔ اسی طرح جہاں جہاں نئی فٹ پاتھیں بنانے کی ضرورت ہے وہاں نئی فٹ پاتھوں کو بھی تعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر میں منصوبہ بندی کے مطابق فٹ پاتھوں کی کل لمبائی 5630 کلومیٹر ہے جو اسلام آباد کے مختلف مراکز، کلاس تھری شاپنگ سینٹرز، سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو، شاہراہ دستور، اتاترک ایونیو، جناح ایونیو، خیابان اقبال، شہر کی میجر روڈز، سروس روڈز اور مختلف سٹریٹس کے ساتھ منصوبہ بندی کے بنائے جانے تھے ان میں سے اس وقت موجودہ فٹ پاتھوں کی کل لمبائی 5247 کلومیٹر ہے۔ ان میں سے 4400 کلومیٹر فٹ پاتھ بہترین حالت میں ہیں جبکہ 847.13 کلومیٹر فٹ پاتھوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا کام کیا جانا ہے۔ اسی طرح مزید 383.10 کلومیٹر نئے فٹ پاتھ تعمیر کئے جانے ہیں۔ اسی طرح ان فٹ پاتھوں کی تعمیر سے نہ صرف شہر میں چہل قدمی کے کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ کاربن اور فٹ پرنٹ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔مزیدبرآں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کو کہا کہ اسلام آباد شہر کی مختلف شاہراہوں کے کرب سٹونز پر سپیڈ اور ٹریفک سائنز کے حوالے سے کلر کوڈنگ کی جائیں تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مزید مدد مل سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرب سٹونز کی کلر کوڈنگ موجودہ دو رنگوں کا ہی استعمال کیا جائے۔ اسی طرح جہاں سڑک کی لمبائی زیادہ ہے وہاں پیلے اور کالے رنگ کا استعمال کیا جائے اور جہاں سڑک کی لمبائی کم وہاں صرف پیلے رنگ کا ہی استعمال کیا جائے۔واضح رہے کرب سٹونز کی کلر کوڈنگ سے اسلام آباد شہر کی ہر سڑک پر دوران ڈرائیونگ سپیڈ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک جامع پلان منظوری کے لئے پیش بھی کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈرایکٹر ٹریفک انجینئر کو کہا کہ اس سارے پلان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے دوبارہ پلان کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے مزید کہا ان اقدامات سے نہ صرف شہریوں کے فیول اور وقت کی بچت ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
ہومUncategorizedچیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
