Tuesday, May 12, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کی یورپی یونین کے صدر سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر اتفاق

وزیراعظم کی یورپی یونین کے صدر سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ کے دورہ کے موقع پر یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چارلس مائیکل نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور یورپی یونین میں کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کےخواہاں ہیں۔ ماضی کے اعتماد اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند اور منتظر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔